Call For paper
اللہم صل علی محمد و آل محمد
دعوت نامہ برائے ارسالِ مضامین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمدللہ! عیدِ مباہلہ جیسے عظیم اور بافضیلت دن اور اسی روحانی تسلسل کے تحت “یکم محرم الحرام” سے دو فکری اور علمی مجلات کا اجرا عمل میں لایا گیا ہے:
. صراط حِکمت (بچوں کی تعلیم و تربیت اور فکر کو جلا بخشنے کے لیے ایک ششماہی مجلہ)
مصابیح الفکر ( تنظیمی و فکری تربیت کے لیے مخصوص مجلہ)
یہ دونوں مجلات علم، ادب، اخلاق، روحانیت، تاریخ اور تہذیبی شعور کے فروغ کا عزم لیے قارئین کے قلوب و اذہان کو منور کرنے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔
ہم تمام صاحبانِ علم و ہنر، دانشورانِ ملت، اور ہونہار طلبہ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان مجلات کے لیے اپنے تخلیقی و فکری مضامین، تحقیقی تحریریں، تاثرات، مقالات، کہانیاں یا نظمیں ہمیں ارسال فرما کر اس علمی کارواں میں شریک ہوں۔ آپ کی تحریریں ہمیں نہ صرف روشنی عطا کریں گی بلکہ نئی نسل کی فکری تربیت اور روحانی تعمیر میں سنگِ میل ثابت ہوں گی۔
تحریریں درج ذیل ای میل پر ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں ارسال کریں:
itoislamabad@yahoo.com
itoislamabad@gmail.com
موضوعات کی تخصیص (زبان:اردو و انگریزی)
* اسوہ کامل چہاردہ معصومین علیھم السلام
* اسلامی ایام و روایات
* اخلاقی تربیت و سیرت
* عصرِ حاضر اور نوجوان نسل
* علم و ادب، زبان و بیان
* تخلیقی ادب (افسانہ، نظم، انشائیہ)
اہلِ قلم کی شرکت ہمارے لیے باعثِ عزت ہے اور ہم ان کے علمی تحفے کے منتظر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اربابِ بست و کشا کو مدعو کرتا ہوں کہ وہ اس کام کی انجام دہی کے لیے ہماری مدد کریں تاکہ ان کی علمی و تحقیقی ذوق و ہنر سے مستفید ہوا جا سکے۔
یہ دعوت ہمارے لئےاعزاز ہے اور آپ کی شراکت ہمارے لیے باعث شرفِ نیاز ہوگی ۔
والسلام
صدر نشین: ڈاکٹر روشن علی